Thursday, November 26, 2026
 

کیا جینسن ہوانگ کو پھنسانے کیلیے چین نے محبت کا جال بچھایا تھا؟ امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

 



امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ کے معاشقے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام نے کانگریس کو بتایا کہ خاتون کو جینسن ہوانگ کی جاسوسی کے لیے چین کی جانب سے بھیجے جانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ امریکی حکام نے کانگریس کے عملے کو خفیہ بریفنگ میں بتایا کہ دستیاب شواہد سے بظاہر یہ تعلق ذاتی نوعیت کا معلوم ہوتا ہے نہ کہ بیجنگ کی منظم جاسوسی کارروائی۔ تاہم بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ چین کے خفیہ ادارے وزارتِ ریاستی سلامتی نے ایلس ہوانگ سے معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا اور وہ اس دوران ادارے کے ساتھ رابطے میں رہی تھیں۔ اس کے باوجود امریکی حکام کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ ایلس نے اہم خفیہ معلومات چینی ادارے کو فراہم کیں۔ رپورٹ کے مطابق ایلس ہوانگ کے شوہر کانگ وے کا نام بھی بریفنگ میں زیر بحث آیا جنہیں چینی خفیہ ادارے کا اثاثہ قرار دیا گیا اور بتایا گیا کہ ان کا ادارے سے اکثر رابطہ رہتا تھا۔ دوسری جانب امریکی ادارے اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں خصوصاً اس امکان کی کہ ایلس ہوانگ سے وابستہ کمپنی میگاسپیڈ نے امریکی برآمدی پابندیوں کے باوجود این ویڈیا کی جدید چپس چین منتقل کرنے میں کوئی کردار ادا کیا یا نہیں۔ واضح رہے کہ این ویڈیا کے بورڈ نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کردیا تھا تاہم اب بھی معاملے کی آزادانہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل