Loading
جمعیت علمائے اسلام کے موٹروے ٹول پلازے کے قریب احتجاج کے معاملے میں جے یو آئی کے 16 رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف ایف آئی ار درج کرلی گئی۔
پولیس نے کہا کہ ایف آئی ار ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانا چمکنی میں درج کیا گیا، مقدمے میں جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیٹر مولانا عطاالحق درویش بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ جے یو آئی ایم پی اے اعجاز محمد اور صوبائی ترجمان جلیل جان بھی نامزد ہیں، مظاہرین نے موٹروے کے دونوں اطراف کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کیا، مولانا عطاالحق درویش ،ایم پی اے اعجاز اور جلیل جان نے مذاکرات سے انکار کیا۔
ایف آئی ار کے متن کے مطابق مظاہرین نے 4 سے لیکر 5 گھنٹوں تک موٹروت کو بند رکھا، موٹروے بندش سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مظاہرین کی مجموعی تعداد 180 سے 200 کے درمیان تھی، مظاہرین کو منشتر کرنے اور روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کرنے آنسو گیس اور لاٹھی چارچ کا استعمال کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل