Loading
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تین مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے آئندہ سیزن کے لیے نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر مارک چیپمین کو 7 کروڑ روپے میں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
فرنچائز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں گزشتہ سیزن کے دوران مارک چیپمین کی کارکردگی دکھائی گئی۔
وہ پی ایس ایل 12 میں 18 مارچ سے 2 مئی تک ہونے والے تمام میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
Ready, Retained, Committed
Price= 7 crore
HBLPSL Commitment= Priceless
Mark Chapman is fully committed to playing in this season’s HBLPSL#UnitedWeWin | #RangJeetKaLaalHai pic.twitter.com/gLz2YFsWRq
— Islamabad United (@IsbUnited) November 26, 2026
چیپمین نے گزشتہ ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 11 اننگز میں 245 رنز بنائے تھے۔ ان کا بیٹنگ ایوریج 49 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 170 سے زائد رہا جس کی بدولت ٹیم کو کوالیفائرز تک پہنچنے میں مدد ملی۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے رواں ہفتے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری کو بھی 7 کروڑ 7 لاکھ روپے میں براہ راست سائن کیا تھا۔
ہینری تینوں فارمیٹس میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں اور مجموعی طور پر 383 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 12 کے لیے نیوزی لینڈ کے دو تجربہ کار کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل