Friday, November 27, 2026
 

لاہور کے ریس کورس پارک سے خواتین کو ہراساں کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹر گرفتار

 



لاہور کے ریس کورس پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والے 2 جعلی ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزمان پارک میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے خواتین کو ہراساں کر رہے تھے، خواتین کی شکایت پر ڈولفن فرینڈلی یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسٹیتھوسکوپ اور دیگر طبی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مہتاب اور علی رضا کے نام سے ہوئی جنہیں قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ریس کورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل