Loading
جرمن ایئر لائن یو ایس سی نے پاکستان میں براہ راست فضائی آپریشنز شروع کرنے کی تیاری کر لی، جو ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جرمن کمپنی یو ایس سی جی ایم بی ایچ کی نامزدگی قبول کر لی جس کے بعد جرمنی اور پاکستان کے درمیان فضائی آپریشنز کے لیے اہم ریگولیٹری مرحلہ مکمل ہوگیا۔
جرمن ایئرلائن نے پاکستان کے دو بڑے شہروں کے لیے پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، نئی غیر ملکی ایئرلائن کی آمد سے پاکستانی فضائی مارکیٹ میں مسابقت بڑھنے کا امکان ہے۔
جرمنی اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطوں اور سفری سہولیات میں اضافے کی توقع ہے جبکہ جرمن کمپنی کی آمد سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے نئے امکانات ہیں۔
نئی ایئرلائن کے آپریشنز سے مقامی ایوی ایشن سیکٹر میں کاروباری سرگرمیاں بڑھ سکتی ہیں۔ طیاروں کی لیزنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ اور مقامی بھرتیوں سے سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔
ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق نامزدگی کی منظوری کے بعد باقاعدہ پروازوں کے لیے دیگر آپریشنل منظوریوں کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل