Friday, November 27, 2026
 

ریل گاڑی کے پاور پلانٹ میں چھپائے گئے کتے برآمد، آپریٹر کو ہزاروں روپے جرمانہ

 



پاکستان ریلویز پولیس اسپیشل برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ایکسپریس کے پاور پلانٹ سے بغیر بکنگ دو کتے برآمد کر لیے۔ خفیہ اطلاع پر ریلویز پولیس نے علامہ اقبال ایکسپریس (9-UP) کی چیکنگ کے دوران دو کتے پکڑ لیے، ٹرین پلانٹ آپریٹر مبینہ طور پر پانچ ہزار روپے کے عوض کراچی سے دو کتے بغیر بکنگ لے کر آرہا تھا۔ خفیہ اطلاع پر ریلویز پولیس نے رائیونڈ اسٹیشن پر ٹرین چیکنگ کی تو اس کے اندر دو اعلیٰ نسل کے کتے پائے گئے، ان دونوں کتوں کو کوٹ لکھپت اسٹیشن پر ایک شخص کے حوالے کیا جانا تھا۔ ریلویز پولیس نے ٹرین کے پلانٹ آپریٹر محمد خان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی اور پلانٹ آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ریلویز پولیس نے کتوں کو چارج کروا کے 7ہزار690 روپے جرمانہ ریلوے ریونیو میں جمع کروایا۔ ریلویز پولیس رائیونڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بغیر بکنگ جانوروں کی منتقلی کی کوشش ناکام بنا دی، ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل