Loading
سپریم کورٹ نے 38 سال پرانا زمین کا تنازع نمٹا دیا، جسٹس شاہد وحید نے تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ معاہدہ بیع(فروخت) بذات خود جائیداد کی ملکیت منتقل نہیں کرتا۔
سپریم کورٹ نے سرگودھا کی 241 کنال سے زائد اراضی کے مقدمے میں سلامتی بی بی کی اپیل خارج کردی اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ حقائق چھپا کر اور اصل فریقین کو فریق بنائے بغیر رضامندی کی ڈگری غیر قانونی ہے، مختار نامہ زمین کی فروخت کا مکمل اختیار نہیں ہے۔
اپیل کنندہ کو 1988ء میں ادا کیے گئے 1 لاکھ 10 ہزار 300 روپے 8 فیصد سالانہ سود سمیت واپسی کا حکم دیا اور کہا کہ تین دہائیوں بعد استقرار حق کے دعوی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، 1988 میں حاجی محمد اقبال نے محمد اسماعیل کے بیٹے سے زمین لی، اصل مالک محمد اسماعیل کے بیٹے نے مختار عام پر زمین فروخت کی۔
کہا گیا کہ خریدار کو زمین منتقلی سے قبل محمد اسماعیل نے زمین بیٹوں کو ہبہ کر دی، زمین کے مالک کی مرضی کے بغیر مختار عام پر فروخت درست نہیں، حاجی محمد اقبال کے ورثا سلامتی بی بی سمیت دیگر نے ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل