Friday, November 27, 2026
 

لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کی اطلاعات ہیں، دفتر خارجہ

 



دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کی اطلاعات ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کی اطلاعات کی تاحال آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی، اطلاعات درست نہ ہونے کی امید اور دعا کرتے ہیں،  طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ واقعے کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  پاکستانی سفارتخانے نے متعلقہ لیبیائی حکام، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ واقعے میں پاکستانی شہریوں کی موجودگی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں،  مصدقہ تفصیلات سامنے آتے ہی مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل