Loading
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی اور ماڈل و ڈیجیٹل کری ایٹر سلینا سلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے منگیتر ابراہیم شیخ کے ساتھ ایک مختصر مگر پروقار تقریب میں نکاح کرلیا، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد، دوستوں اور شوبز انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔
سلینا سلیم ماڈلنگ اور ڈیجیٹل مواد کی تخلیق کے شعبے سے وابستہ ہیں اور پاکستان کے کئی معروف ملبوسات کے برانڈز کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ ان کے والد سلیم شیخ کا شمار ٹیلی ویژن کے جانے پہچانے اداکاروں میں ہوتا ہے، جو تقریباً تین دہائیوں سے ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ سلیم شیخ کی تین بیٹیاں ہیں۔ وہ اس سے قبل اپنی بیٹی نشمیہ کی شادی کرچکے ہیں، جبکہ اب سلینا کے نکاح کی تقریب بھی منعقد ہوگئی ہے۔
View this post on Instagram
نکاح کے موقع پر سلینا نے سفید رنگ کا روایتی آرگنزا شرارہ زیب تن کیا، جس پر چاندی کے ستاروں کا نفیس کام کیا گیا تھا۔ لباس کے ساتھ سنہری گوٹے اور کرن لیس والا دوپٹہ ان کے مجموعی انداز کو مزید خوبصورت بنا رہا تھا۔ کھلی فضا میں ہونے والی تقریب کے لیے ان کا لباس روایتی اور کلاسیکی امتزاج کا حامل تھا۔
دوسری جانب ابراہیم شیخ سفید کُرتا پاجاما اور واسکٹ میں دکھائی دیے۔ دونوں کے لباس میں سادگی اور ہم آہنگی نمایاں تھی۔ تقریب میں جاوید شیخ، بہروز سبزواری، مومل شیخ، صدف کنول اور شہروز سبزواری سمیت خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں نے شرکت کرکے نئے جوڑے کو مبارک باد دی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل