Friday, November 27, 2026
 

صوابی میں 6 لاکھ روپے کے تنازع پر نوجوان قتل

 



خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ناڑو بانڈہ مانیری بالا میں 6 لاکھ روپے کے تنازع پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق حسنین سکنہ مانیری بالا نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات اپنے 22 سالہ بھائی سدیس کے ہمراہ راستہ لنڈہ ناڑو مانیری بالا میں فرحان، ارسلان اور ریحان 6 لاکھ روپے کے معاملہ پر باتوں میں مصروف موجود تھے۔ تینوں بھائیوں نے اپنے اپنے پستول سے ہم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں بھائی سدیس گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ  وہ معجزانہ طور پر بال بال بچ گیا۔ وجہ عناد تنازعہ چھ لاکھ روپے بیان کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل