Loading
ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلا دیش اے نے پاکستان اے کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دے دیا۔
دوحا میں جاری میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز اسکور کیے۔
بنگلا دیش کی جانب سے شہادت حسین 103 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ مہدی الاسلام انکن 42، ایس ایم مہراب 28، رکیب الحسن 10، محمود الحسن جوائے 9، عفیف حسین 5، کپتان سیف حسن 2 جبکہ صابر رحمان اور ایم ڈی ربیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
رِپون مونڈول 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3، علی رضا اور حسن نواز نے 2، 2 جبکہ احمد دانیال نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل