Friday, November 27, 2026
 

لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ، مزید 3 روز کی توسیع

 



ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور نے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3 روز کی توسیع کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے دفعہ 144 کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پابندی 26 نومبر سے 29 نومبر تک تین روز کے لیے مزید نافذ رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پابندی لگائی گئی ہے، ضلع لاہور میں 5 یا زائد افراد کے اجتماع اور جلوس پر پابندی ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی اجتماع پر اکسانے کی کارروائی پر بھی مکمل پابندی عائد ہے تاہم شادی بیاہ، نماز جنازہ، تدفین اور عبادت گاہوں میں نماز کی ادائیگی پابندی سے مستثنیٰ ہے۔ اسی طرح سرکاری و نیم سرکاری فرائض اور عدالتی کارروائی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے بتایا کہ امن و امان اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، حساس سیکیورٹی اطلاعات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے اور تین روزہ پابندی کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ ضلع لاہور میں امن و عامہ کی فضا ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، شہری دفعہ 144 کی پابندی پر انتظامیہ سے تعاون کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل