Loading
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں واقع ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 54 گھنٹے بعد نوجوان معجزاتی طور پر زندہ برآمد ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈمن سوسائٹی میں امدادی کاموں کے دوران ریسکیو رضاکاروں نے جب ایک پتھر توڑا تو اندر سے نوجوان کی آواز آئی۔
نوجوان کو بحفاظت نکالنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بظاہر وہ مکمل ہوش و ہواس میں تھا۔
ملبے سے نکلنے والے نوجوان کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی جو ماربل کا کاریگر اور کراچی کے علاقے گولیمار کا رہائشی ہے۔ نوجوان کی گمشدگی کے بعد اہل خانہ اور بھائی عمارت کے ملبے کے پاس موجود تھے۔
عادل کے باہر آنے پر وہاں موجود عوام نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے جبکہ اس دوران انتہائی جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل