Monday, September 09, 2024
 

امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا

 



ڈھاکا: امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان نے شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد قوم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے قوم سے ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیکڑوں شہداء کی قربانیوں کے عوض ملک و قوم کو آمریت کی گرفت سے نجات ملی جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اس تحریک کو کامیاب بنانے پر طلبہ، اساتذہ، صحافیوں، وکلاء، شاعروں، ادیبوں، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں اور مختلف طبقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کے لیے دل کی گہرائیوں سے عزت اور احترام کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس تحریک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں، قوم ہمارے نوجوانوں کو ہیروز کے طور پر یاد رکھے گی۔

امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کا کہنا تھا کہ قوم اپنی قابل فخر فوج کا شکریہ ادا کرتی ہے جس نے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملک و قوم کے لیے کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو چوکنا رہنا چاہئے تاکہ کوئی مجرم ملک میں ناخوش گوار صورتحال پیدا نہ کر سکے۔ انہوں نے مذاہب کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی اپیل کی۔

 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل