Wednesday, October 09, 2024
 

حملے میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ

 



تہران: ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملے میں مبینہ طور پر تل ابیب کے مرکز میں واقع اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے نیٹزارم کوریڈور پر واقع اسرائیلی ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا۔

نیٹزارم کوریڈور شمالی غزہ کو جنوب سے الگ کرنے کے لیے اسرائیلی حملے کے ابتدائی دنوں میں قائم کیا گیا تھا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج میڈیا پر سنسر شپ کے ذریعے اپنے نقصان کو چھپا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل