Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے وسائل کو محفوظ بنانے کیلیے اقدامات کریں۔ ریاض میں منعقدہ ون واٹر کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پانی کی کمی دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس کے لیے اقدامات بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے وسائل کو محفوظ کرنے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے، پانی کی کمی سے خشک سالی بڑھ رہی ہے، سیلاب نے 2022 میں پاکستان میں تباہی مچائی۔ شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر اقدامات سمیت ویژن 2030 پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل