Loading
17 کروڑ روپے سے زائد کی گندم فروخت کرنے کے فراڈ میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر درجنوں افراد کا اینٹی کرپشن کی ٹیم پر حملہ، ملزم کو چھڑا لے گئے۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن آفتاب حیدر کے مطابق ملزم عبدالشکور محکمہ خوراک میں اسسٹنٹ فوڈ ہے جس نے جعلسازی سے 17 کروڑ روپے سے زائد کی گندم فروخت کرکے فراڈ کیا تھا۔ ملزم عبدالشکور تھانہ اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں مطلوب تھا، اس کی گرفتاری کے لیے سرکل آفیسر رانا آفتاب حیدر اور رانا نثار احمد کی سربراہی میں ٹیم نےاس کے آبائی گاؤں چک لکھیا میں چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کرلیا تو درجنوں افراد نے ٹیم پر حملہ کردیا اور ملزم کو چھڑا لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرکل آفیسر آفتاب حیدر کی مدعیت میں تھانہ صدرکامونکی میں خواتین سمیت 75 نامزد ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل