Monday, December 16, 2024
 

روحانی دوست

 



 صائم المصطفے صائم  واٹس اپ (0333-8818706) فیس بک (Saim Almustafa Saim) علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ: دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔ اول تاریخ پیدائش دوم نام سے! اول طریقہ تاریخ پیدائش: مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔  ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے: 1+2+7+1+9+9=29 29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔ 11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1) تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔  گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔ اور طریقہ دوم میں: سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔'' حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے: 1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ)  ، 2 کے حروف (ب،ک،ر)  ،  3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت)  ،  5 کے حروف(ہ،ن،ث)  ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ)  ، 8 کے حروف (ح،ف،ض)  ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)  تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )  گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔ اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا: (2+9+1=12=1+2=3)   گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا! علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ پیر 16 تا 22 دسمبر 2024 پیر 16دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد 2 ہے۔ پیر کے دن باربار تکرار کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ گھر کی ذمے داریاں بڑھ سکتی ہیں۔ ماں کا مزاج برہم ہوسکتا ہے۔ وطن پرستی کے دعوے دار غدار ہوسکتے ہیں۔ معدہ متاثر ہوسکتا ہے، اس کی وجہ جذبات کا اعصاب پر حاوی ہونا ہے۔آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،3،4،5،8 اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف د،م یا ت ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن  جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و,س یا خ ہے  تو یہ دن آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔ آج کا صدقہ: کسی کی غلطی معاف کرنا بھی صدقہ ہے۔ 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔آج کا وردِخاص: ’’یارحیم، یارحمٰن، یااللّہ‘‘ 11 بار، اول وآخر ایک بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے کم از کم 11 بار لکھیں پھر اثرات ملاحظہ کیجیے! منگل 17دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد1ہے۔عزت و وقار لانے والا دن ہوسکتا ہے۔ آپ کی توانائی کا گراف بلند ہوگا۔ نیا کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں  1،2،4،5،6 اور9 خصوصاً 5کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،7 اور8 خصوصاً 7 یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف  ع،ز یا ذ ہے تو آپ  کے لئے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔ آج کا صدقہ: صبروتحمل کو مضبوطی سے تھامیں۔ آپ کی آزمائش کا دن ہے۔ غصہ پی جائیں یہ بہترین صدقہ اور تدبیر ہے۔ 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ آج کا وردِخاص،’’یاغفار، یاستار، استغفراللّہ العظیم‘‘ 13 بار اول وآخر1 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنے سے نتائج سو فی صد آپ کے حق میں ہوں گے۔ بدھ 18دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد7 ہے۔ کچھ ایسی کیفیت ہوسکتی ہے کہ کچھ چھن رہا ہے۔ احساسِ زیاں گھیر سکتا ہے۔ اگر آپ سیروسیاحت کا ارادہ رکھتے ہیں یا مراقبہ یا تنہائی کا سوچ رہے ہیں تو آج کا دن آپ کے ساتھ تعاون کرے گا۔3،4،5،7،8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام  کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ  کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں  1،2 اور6 خصوصاً1 یا پیدائش کا دن اتوار یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو  کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔ آج کا صدقہ: ہوسکتا ہے کوئی آپ سے اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہو ایسا ہو تو درگزر سے کام لینا بھی صدقہ ہے۔ زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے۔ تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص،’’یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللّہ‘‘ 5 بار اول و آخر 1 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ ان اسمائے الٰہیہ کو 5 بار لکھنا آپ کے لیے سعادتوں کے دروازے سو فی صد کھول دے گا۔ جمعرات 19 دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد 6 ہے۔اچھی خبر کہیں نہ کہیں سے آپ کے در پر دستک دے سکتی یا کوئی اچھی خبر آپ کے سیل کی گھنٹی بجاسکتی ہے۔ مادی ہو یا روحانی راحت کسی نہ کسی صورت آپ کو حاصل ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں  1،4،5،6،8 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص،ط یا ظ ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 اور7 خصوصاً 2 کا عددیا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ  کو مشکل ہوسکتی ہے۔ آج کا صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔آج کا وردِخاص، سورۂ فاتحہ کی تین  بار تلاوت  یا ’’یاقدوس، یاوھابُ، یااللّہ‘‘ 3 بار اول و آخر 1 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔ اللّہ کے ان پاک ناموں کو تین بار لکھیں! جمعہ 20 دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد1 ہے۔ مذہبی شخصیات کے نام اور شخصیت پر روشنی پڑسکتی ہے۔ یہ روشنی منفی کردار کو بھی چمکاسکتی ہے۔ یعنی نام خراب بھی ہوسکتا ہے۔ کچھ نیا کرنے کے لیے حالات سازگار ہوسکتے ہیں۔ افسرانِ بالا کے لیے بہتر دن ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،4،5،6 اور9 خصوصاً 5کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش  3،7 اور8 کا عدد خصوصاً 3 یا پیدائشی دن جمعرات یا جن کے نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔ آج کا صدقہ، کسی سے میٹھے بول اور نرم لہجہ بھی صدقہ ہے۔ 60  یا 600 روپے یا 600 گرام یا 6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص، سورۂ کہف ایک بار  اور ’’یاودود، یامعید، یااللّہ‘‘  11بار ورد کرنا بہتر ہوگا، اول و آخر ایک بار درودشریف لازم پڑھ لیں۔ ان اسمائے الٰہی کو تین بار لکھیں۔ ہفتہ 21 دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد 4 ہے۔ اچانک کچھ ایسا ہوسکتا ہے جس کی توقع نہ تھی۔ جذبات بھڑک سکتے ہیں۔ دیواریں ہل سکتی ہیں۔ زلزلہ کسی بھی صورت آسکتا ہے۔ تخت کے پائے لرز سکتے ہِیں۔ سفر میں محتاط رہیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،6،7 اور8 خصوصاً 2 کا عدد  یا پیدائشی دن پیر یا نام کا پہلا حرف ب،ک یا ر ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں  4،5 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا  پیدائشی دن منگل یا نام کا پہلا حرف ص،ط یا ظ ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔آج کا صدقہ: صبر اور خاموشی بہترین تدبیر ہے۔ لمبے عرصے کی منصوبہ بندی کے لیے سازگار وقت ہے۔ 80 یا 800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص، کمی رزق کی ہو، سکون کی ہو یا راحتوں کی ہو، اس وردِخاص کو اپنالیں ان شاء اللّہ بند دروزاے کھل جائیں گے،’’یافتاح، یاوھابُ یارزاق، یااللّہ‘‘  8 بار، اول و آخر 1 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔ تین بار لکھنا اس کے فوائد کو کئی گنا بڑھادے گا۔ اتوار 22 دسمبر 2024 آج کا حاکم عدد7 ہے۔ سفر، سیاحت اور مطالعے کے لیے بہتر فضا ہے۔ وہ امور بہتر ہیں جن میں ذہن کو کچھ دیر کے لیے آزاد کردیں۔ 7 کا عدد نیپچون کا عدد ہے جو روحانیت کی جانب مائل کرتا ہے۔ دنیا تیاگنے کے خیالات لاتا ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4،5،7،8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن پیر ہے یا نام کا پہلا ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2 اور6 خصوصاً 6 عدد یا جن کا پیدائشی دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔ آج کا صدقہ، 13یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی  باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔ آج کا وردِخاص،’’ یاحی، یاقیوم، یااللّہ‘‘  13 بار اول وآخر 1بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنا بہتر ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل