Wednesday, February 19, 2025
 

ممی پاپا مجھے معاف کردیں؛ 11 ویں جماعت کی طالبہ کی فیل ہونے پر خودکشی

 



بھارت میں ایک طالبہ نے انجینیئرنگ یونی ورسٹی میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ طالبہ ادیتی مشرا  کی لاش اس کے ہاستل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ جہاں ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مقیم تھی۔ کمرے سے ملنے والی ایک تحریر میں طالبہ نے لکھا تھا کہ ممی پاپا، پلیز مجھے معاف کریدں، میں کامیاب نہیں ہو پائی۔   یہ ہمرے رشتے کا اختتام ہے۔ آپ دونوں رونا نہیں۔ آپ نے مجھے بہت پیار دیا لیکن میں آپ کے خوابوں کو پورا نہ کرپائی۔ خیال رہے کہ ادیتی مشرا دو سال سے گورھ پور کے ٹیوشن سینٹر میں انجیینیئرنگ میں داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کر رہی تھی اور قریبی ہاسٹل میں مقیم تھی۔  ادیتی مشرا کے ساتھ کمرے میں ایک اور طالبہ بھی رہتی تھی جو کسی کام سے باہر گئی ہوئی تھی اور واپسی پر دروازہ بجاتی رہی۔ بعد ازاں دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو طالبہ کو پنکھے سے لٹکے ہوئے پایا۔ طالبہ کی خودکشی کی خبر جب والدین تک پہنچی تو  گھر میں کہرام مچ گیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل