Tuesday, October 22, 2024
 

49 حجاج کی اموات؛ تیونس کے وزیر مذہبی امور برطرف

 



تیونسیا: حج کے دوران 49 عازمین کی اموات کے بعد تیونس کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم الشائبی کی ذمہ داریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی ۔

اس سے قبل تیونس  کی وزارت خارجہ نے  35 تیونسی حجاج کی اموات کی تصدیق کی تھی جبکہ تیونس کے میڈیا کے مطابق اموات کی تعداد  49 ہو گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل