Sunday, June 30, 2024
 

مینڈک کو اوون میں پکانے پر اسرائیلی فوجی کو قید کی سزا

 



تل ابیب: اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار کو مائیکرو ویو اوون میں مینڈک کو پکانے پر 4 ماہ قید اور 1500 شیکل جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس مارچ میں فوجی ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک اہلکار کو مینڈک ملا جسے فوجی نے زندہ پکڑ کر 10 سیکنڈ تک مائکروویو میں رکھا۔

اس ظلم کی وجہ سے مینڈک کی موت واقع ہوگئی تھی۔ فوجی ہیڈ کوارٹر میں موجود ساتھی اہلکاروں نے اُس فوجی کو اس بہیمانہ حرکت سے باز رہنے کو بھی کہا تھا۔

ساتھی اہلکاروں کی شکایت پر ہی مذکورہ فوجی کے خلاف جانوروں پر تشدد اور نارواسلوک پر مقدمہ چلایا گیا۔ فوجی عدالت نے ملزم کو 4 ماہ قید اور 1500 شیکل جرمانے کی سزا سنائی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک اور تشدد کو مجرمانہ فعل سمجھتی ہے اور اس جرم کے مرتکب کو سزا دینے کے حق میں ہیں۔

خیال رہے کہ ایک طرف اسرائیل کی فوجی عدالت جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر اپنے اہلکاروں کو سزائیں سنا رہی ہیں لیکن دوسری جانب غزہ میں 37 ہزار سے زائد معصوم جانوں کے وحشیانہ بمباری میں دردناک موت چپ سادھے ہوئے ہے۔

یاد رہے کہ شہید ہونے والے 37 ہزار سے زائد فلسطینیوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل