Friday, July 04, 2025
 

دولت مشترکہ اسنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ: محمد آصف پہلے ہی راؤنڈ سے باہر

 



عالمی چیمپئن محمد آصف دولت مشترکہ اسنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کے پہلے ہی راونڈ میں شکست کھا گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ماریشس میں شروع ہونے والی کامن ویلتھ اسنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کے ابتدائی راونڈ میں شریک پاکستان کے واحد کیوئسٹ اور تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف  کو دلچسپ اور سنسنسی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کے راس ویلنس نے 2-3 سے قابوکرلیا۔ محمد آصف پہلا فریم 1-42 سے جیتنے کے بعد دوسرے فریم میں 37-4 سے ناکام رہے۔ تیسرا فریم 0-57 سے جیتنے کے بعد چوتھے فریم میں 34-28 سے مات کھائی۔ 5 ویں اور فیصلہ کن فریم میں محمدآصف 21-44 سے ناکامی کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل