Loading
یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں کارلوس الکاراز نے نوواک جوکووچ کو شکست دے دی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کارلوس الکاراز نے ریکارڈ 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو ہارڈ کورٹ پر شکست دی ہے۔ Carlos Alcaraz defeats Novak Djokovic for the very first time on hard courts! pic.twitter.com/H2ONU47L0a — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 کارلوس الکاراز اور نوواک جوکووچ گرینڈ سلیم ایونٹس میں اب تک پانچ مرتبہ مدمقابل آچکے ہیں جن میں سے تین میں الکاراز کو فتح حاصل ہوئی ہے۔ Three special years of Alcaraz-Djokovic at Slams ???? pic.twitter.com/0QaCnmi9qq — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 اس فتح کے ساتھ الکاراز نے مسلسل تیسرے گرینڈ سلیم فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ فرنچ اوپن میں انہوں نے جینک سینر کوشکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا جبکہ ومبلڈن میں انہیں جینک سینر کے ہاتھوں ہی شکست ہوئی تھی۔ Round III in a Grand Slam final this year ???? pic.twitter.com/7mY6qIhkgl — US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل