Loading
ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم شیگیرو اشیبا نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو مزید تقسیم سے بچانے کے لیے کیا۔ شیگیرو اشیبا نے اکتوبر 2024 میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا، تاہم جولائی 2025 کے انتخابات میں پارٹی کی بدترین شکست کے بعد ان کی پوزیشن کمزور ہوگئی۔ انتخابی ناکامی کے بعد ایل ڈی پی ایوان زیریں میں اپنی اکثریت کھو بیٹھی تھی جس کے باعث وزیراعظم کے لیے پالیسیوں کا نفاذ مشکل ہوگیا تھا۔ پارٹی کے اندر دائیں بازو کے رہنماؤں نے مسلسل دباؤ ڈالا کہ شیگیرو اشیبا شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیں۔ رپورٹس کے مطابق وزیر زراعت نے بھی ان سے ذاتی ملاقات کرکے مستعفی ہونے پر زور دیا۔ امکان ہے کہ وزیراعظم اشیبا 7 جولائی کو پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کریں گے، جبکہ 8 ستمبر کو ایل ڈی پی کی نئی قیادت کے انتخابات ہوں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل