Monday, September 08, 2025
 

ساس سسر کو دعوت میں زہریلا کھانا دے کر مارنے والی بہو کو عمر قید کی سزا

 



آسٹریلیا: آسٹریلوی عدالت نے ایک خاتون کو اپنے ساس سسر سمیت تین افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔ خاتون ایرن پیٹرسن پر الزام تھا کہ انہوں نے 2023 میں اپنے سابق شوہر کے رشتہ داروں کو ایک دعوت پر بلایا اور انہیں زہریلے مشروم والا کھانا کھلایا، جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کے ساس اور سسر بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ "مشروم مرڈر" کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہوا اور آسٹریلیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ طویل عدالتی کارروائی کے بعد جولائی 2025 میں ایرن پیٹرسن کو قصور وار قرار دیا گیا اور آج عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔ جیوری کے فیصلے کے مطابق، 50 سالہ ایرن پیٹرسن کو کم از کم 33 سال قید کاٹنی ہوگی اور اس مدت کے بعد ہی وہ رہائی کے لیے درخواست دے سکیں گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل