Tuesday, September 09, 2025
 

نیاز علی لاکھو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی تعینات

 



وزارت ہاؤسنگ حکومت پاکستان نے نیاز علی لاکھو کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی تعینات کردیا۔ نیاز علی لاکھو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، اس سے قبل وہ اسٹیٹ آفس اسلام آباد میں تعینات تھے، نیاز علی لاکھو کا شمار اسٹیٹ آفس کے تجربہ کار اور باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے۔ نیاز علی لاکھو اسٹیٹ آفس کراچی میں پہلے بھی تعینات رہ چکے ہیں، ان کی آفس آمد اور چارج سنھبالنے پر اسٹیٹ آفس کے افسران و ملازمین نے انہیں مبارکباد دی۔ نیاز علی لاکھو نے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا اور مختلف دفتری امور کا جائزہ لیا، انہوں نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ وزارت ہاؤسنگ کی پالیسی کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل