Monday, September 08, 2025
 

ممبئی کو دھماکوں سے اُڑانے کی افواہ، بھارتی پولیس نے حقیقت بے نقاب کر دی

 



بھارت میں پاکستان سے دہشت گردوں کے داخل ہونے اور ممبئی میں بڑے دھماکوں کی جھوٹی افواہ نے عوام کو خوفزدہ کر دیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ’’لشکر جہادی‘‘ نامی ایک فرضی تنظیم کے 14 دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا کہ دہشت گرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آر ڈی ایکس رکھ کر ممبئی کو دھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس سے ایک کروڑ لوگوں کی جان جا سکتی ہے۔ تحقیقات کے بعد یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی اور معلوم ہوا کہ یہ سب ایک ذاتی جھگڑے کا نتیجہ تھا۔  پولیس کے مطابق بہار کے رہائشی اشون کمار سپرا نے اپنے پرانے دوست فیروز کو پھنسانے کے لیے یہ جھوٹا پیغام بھیجا تھا۔ فیروز نے 2023 میں اشون کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس پر وہ تین ماہ جیل میں بھی رہا۔ بھارتی پولیس نے ملزم اشون کمار کو گرفتار کر کے اس کا موبائل فون اور سم کارڈ ضبط کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک سنگین مذاق تھا جس نے پورے شہر میں خوف کی فضا پیدا کر دی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل