Monday, September 08, 2025
 

کامیڈی شو چھوڑنے کی خبروں پر مشہور کامیڈین کا ردعمل سامنے آگیا

 



مشہور بھارتی ٹی وی کامیڈی پروگرام دی کپل شرما شو کے مشہور کامیڈین کیکو شاردا نے پروگرام کو خیرباد کہنے کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔  بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جلد کیکو شاردا ایمازون پر نشر ہونے والے ایک کامیڈی شو کو جوائن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما کے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  تاہم اب کیکو شاردہ نے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو چھوڑ کر نہیں جارہے اور ہمیشہ اس کامیڈی شو کا حصہ رہیں گے۔  یاد رہے کہ یہ افواہیں کرشنا ابھیشیک اور کیکو شاہ کی لڑائی کی وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آئی تھیں جس پر وضاحت دیتے ہوئے کیکو نے انسٹاگرام پر کرشنا کیساتھ ایک بیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کی۔          View this post on Instagram                       A post shared by Kiku Sharda (@kikusharda) کیکو نے تصویر پر کیپشن دیا کہ ’یہ بندھن کبھی نہیں ٹوٹے گا اور وہ جھگڑا صرف ایک پرینک تھا‘۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کامیڈین اداکار کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمونا چکرورتی بھی شو چھوڑ کر جاچکے ہیں لیکن کرشنا اور سنیل گروور نے مداحوں کی پرزور فرمائش پر شو جو پھر سے جوائن کرلیا تھا۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل