Tuesday, September 09, 2025
 

پورٹ قاسم؛ سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار

 



پورٹ قاسم کے کھلے سمندر میں ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کشتی میں چار ماہی گیر سوار تھے جن میں سے تین کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ سوموار نامی ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا، تاہم بروقت امدادی کارروائی کے باعث مزید جانی نقصان نہیں ہوا۔ کشتی حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل