Monday, September 08, 2025
 

وینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ، امریکا نے ایف 35 طیارے پورٹو ریکو بھیج دیے

 



واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر 10 جدید ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کیریبین جزیرے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ طیارے ڈرگ کارٹلز کے خلاف امریکی بحری آپریشن کا حصہ ہوں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر خود منشیات کے ایک بڑے کارٹل کی قیادت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دراصل وینزویلا کا تیل ہتھیانا چاہتا ہے۔ کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکی فورسز نے وینزویلا کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ کشتی میں اسمگلرز امریکا کے لیے منشیات لے جا رہے تھے، حملے میں کشتی پر سوار تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ تاہم وینزویلا نے اس کارروائی کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل