Monday, September 08, 2025
 

ریلوے اسٹیشن پر راتیں گزارنے پر مجبور نوجوان اداکار کیسے بنا؟

 



بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار یوگیش تریپاٹھی وہ اداکار ہیں جو کبھی سڑکوں پر قلم فروخت کیا کرتے تھے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ڈرامے بھابھی جی گھر پر ہیں کہ کردار ہاپو سنگھ سے شہرت پانے والے یوگیش تریپاٹھی وہ اداکار ہیں جن کے پاس کبھی رہنے کو گھر نہیں تھا اور وہ  ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمینل ریلوے اسٹیشن پر راتیں گزارنے پر مجبور تھے۔ اداکار بننے کا شوق دل میں لیے یوگیش 2004 میں اتر پردیش سے ممبئی منتقل ہوئے۔ اسٹیج پر بطور بیک گراؤنڈ آرٹسٹ کام کیا اور اخراجات پورے کرنے کیلئے سڑکوں پر قلم بھی فروخت کیے۔  یوگیش کے مطابق وہ اپنے گھر والوں کو جھوٹ بولتے رہے کہ وہ کمپیوٹر کورس کر رہے ہیںاور تھیٹر کرتے رہے۔ جس کے بعد 2007 میں یوگیش کو ایک اشتہار سے ٹی وی اسکرین پر آنے کا موقع ملا اور انہیں مشہور ڈرامے ایف آئی آر میں ایک کردار ملا جس کے بعد متعدد پراجیکٹس کا حصہ بنے۔  کامیڈی ڈرامہ بھابھی جی گھر پر ہیں، میں یوگیش کو ان کے کردار ہاپو سنگھ سے خوب شہرت ملی اور اب وہ 4 گھروں کے مالک ہیں جبکہ قریب 24 لاکھ روپے ماہانہ کماتے ہیں۔ یوگیش کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ مقام حاصل کرنے کیلئے خوب محنت اور لگن سے کام کیا اور اب بھی وہ اپنے کام سے بےحد محبت کرتے ہیں۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل