Tuesday, September 09, 2025
 

کراچی: متوقع بارشوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی

 



کراچی ٹریفک پولیس نے شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر نئی ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’شہریوں کومطلع کیا جاتا ہے کہ شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریزکریں۔ اس میں کہا گیا کہ ’ بارش کے دوران جب تک ٹریفک پولیس کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری نہیں کی جاتی، شہری جہاں ہیں وہیں محفوظ مقام پر رہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹریفک پولیس آپ کو لمحہ بہ لمحہ راستوں اورٹریفک کی صورتحال سے آگاہ کرتی رہے گی، کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے 1915 پر کال کریں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل