Monday, September 08, 2025
 

کیا انسان 150 سال جی سکے گا؟ چینی اور روسی صدور کی گفتگو نے ہلچل مچادی

 



چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان انسان کی طویل عمر اور اعضا کی پیوندکاری پر ہونے والی گفتگو ہاٹ مائیک میں ریکارڈ ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق یہ گفتگو اس وقت ہوئی جب دونوں رہنما بیجنگ میں دوسری جنگِ عظیم کے اختتام کی 80ویں سالگرہ پر فوجی پریڈ دیکھنے جا رہے تھے۔  پیوٹن کے مترجم نے کہا کہ بائیوٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے اور اعضا کی مسلسل پیوندکاری ممکن ہے، جس پر شی جن پنگ نے کہا کہ ماہرین کے مطابق اس صدی میں انسان 150 سال تک جی سکتے ہیں۔ ویڈیو کلپ سرکاری چینی ٹی وی سی سی ٹی وی کی براہِ راست نشریات میں نشر ہوا، جسے دنیا بھر کے میڈیا نے رپورٹ کیا۔ بعد ازاں پیوٹن نے بھی اس گفتگو کی تصدیق کی اور کہا کہ جدید طبی سہولیات اور اعضا کی تبدیلی کے طریقے انسانی زندگی کو پہلے سے کہیں زیادہ طویل اور فعال بنا سکتے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل