Loading
سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3 ہزار 613 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دریں اثنا مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 6100 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 5230 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل