Loading
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رات گئے تک سیلاب کی صورتحال کی مانیٹرنگ جاری رکھی اور ملتان سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو آپریشن کی براہ راست نگرانی کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے انخلاء کے آپریشن کی ورچوئل نگرانی کی اور سیلابی صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، اور ضلعی انتظامیہ جلالپور پیر والا اور ملتان کے دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ مریم نواز شریف نے انخلا آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کی اور بتایا کہ اب تک تقریباً 2,000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ سیلاب کے فوری ردعمل کے لیے تھرمل امیجنگ ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے اور آپریشنز کو باریک بینی سے مانیٹر کیا جا سکے۔ ریسکیو آپریشن پوری رات جاری رہے گا اور سیلابی صورتحال کو سنبھالنے کے لئے تمام حکام موقع پر موجود ہیں۔ مریم نواز شریف کی براہ راست نگرانی میں ریسکیو آپریشنز کی تمام مراحل کی فالو اپ کی جا رہی ہے۔ کمشنر، آر پی او اور دیگر حکام آپریشن کے دوران وزیراعلیٰ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی ہدایات کے مطابق تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل