Monday, June 30, 2025
 

کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کیلئے شاندار کارنامہ انجام دے دیا

 



جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی۔ کیشو مہاراج نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران 200 وکٹیں مکمل کر کے جنوبی افریقا کے پہلے اسپنر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 35 سالہ مہاراج نے یہ سنگ میل زمبابوے کی پہلی اننگز کے 34 ویں اوور میں حریف کپتان کریگ ایرون کو آؤٹ کر کے عبور کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 59 ویں ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ تیز گیند باز ڈیل اسٹین کے پاس ہے جنہوں نے 93 میچز میں 439 شکار کیے۔ دوسری جانب بلاوائیو ٹیسٹ پر جنوبی افریقہ کی گرفت مزید مضبوط ہو چکی ہے۔ مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے ہیں اور اسے مجموعی طور پر 216 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 418 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 251 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل