Loading
حال ہی میں ایک پہیلی پر مبنی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پرندہ دکھایا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک دوسرا جانور بھی مخفی ہے۔ ماہر حیاتیات اور بی بی سی کے پریزینٹر ڈاکٹر ڈین جیکسن نے ٹک ٹاک پر ایک غیر معمولی تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک کاکابورا پرندے کی تصویر ہے لیکن اس میں ایک اور جانور بھی چھپا ہوا ہے۔ ڈاکٹر جیکسن نے ایک لکڑی پر بیٹھے کوکابورا کی تصویر پیش کی۔ تاہم اس کے بعد وہ انکشاف کرتے ہیں کہ تصویر میں درحقیقت کوئی دوسرا جانور چھپا ہوا ہے جسے صرف چند گہری نظر رکھنے والے ہی دیکھ سکتے ہیں۔ اگر تصویر کے زوم ہونے کے بعد بھی آپ دوسرے جانور کو نہیں دیکھ سکتے تو ڈاکٹر جیکسن نے ایک ہنٹ بھی پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو جانور ڈھونڈنا ہے، وہ حقیقی زندگی میں اس پرندے سے بہت بڑا ہے اور یہ اڑ نہیں سکتا۔ کیا آپ اسے ڈھونڈ سکتے ہیں؟ جواب نیچے ملاحظہ کیجئے: ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیا دوسرا جانور نہیں ملا، تو ہم آپ کو بتادیتے ہیں، پرندے کا مُنہ دراصل بکرے کا مُنہ بھی ہے جو گھوما ہوا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل