Loading
اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی خاتون 16 گھنٹے سے محصور ہیں جب کہ خاتون کل شام سنگاپور سے براستہ چین آن آرائیول ویزہ پر اسلام آباد پہنچی تھی۔ ذرائع ائیرپورٹ نے کہا کہ ڈالرز میں ارجنٹ فیس ادا کرنے کے باوجود خاتون کو ویزہ جاری کرنے میں تاخیر ہے، نادرا کی جانب سے آن ارائیول ویزہ فراہم کرنے میں تاخیر پر غیر ملکی خاتون کو16 گھنٹے سے ائیرپورٹ پر روک رکھا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ غیرملکی خاتون ٹورسٹ ویزہ پر پاکستان بزنس مین کی مہمان ہیں، خاتون کے میزبان کی جانب سے اعلی شخصیت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، خاتون پہلی بار پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مسافر کو کلیئر کردیا گیا، مسافر ائیرپورٹ سے روانہ ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل