Wednesday, July 16, 2025
 

گورنر سندھ نے شہریوں کے لیے صوبائی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

 



گورنر سندھ نے صوبائی حکومت سے اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹ بلامعاوضہ اور بطور تحفہ دینے کا مطالبہ کردیا۔ ایک صحافی کے ساتھ اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری  نے کہا کہ اجرک سندھ کہ تہذیب، ثقافت اور عزت کی علامت ہے جو ہمیشہ تحفے کے طور پر دی جاتی ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق صحافی نے اجرک ڈیزائن والی نمبر پلیٹ نہ لگانے پر عوام کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کی، جس پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبائی روایات کے احترام میں اجرک نمبر پلیٹ پہلی بار بلا معاوضہ بطور تحفہ دی جائے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ٹیکسز اور دیگر واجبات پر نظرثانی کی تجویز بھی دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل