Loading
دنیا بھر کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے تن سازوں نے کراچی ایکسپو سینٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ایج فزیک انٹرنیشنل پرو شو مقامی تن سازوں کے ساتھ دیگر ممالک سے آئے ہوئے باڈی بلڈرز نے بھی شرکت کی۔ مقابلے میں آسٹریلیا کی جیسیکا جانسن، فیبریزیو، علی رضا اور امریکا کے یولیز بھی شامل تھے۔ کراچی میں غیر ملکی تن ساز پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے اور کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ غیر ملکی تن سازوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھانے انتہائی لذیذ اور ذائقہ دار ہیں اور انہوں نے خاص طور پر چکن کڑاہی کی بہت زیادہ تعریف کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل