Loading
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکمران تعصب پیدا کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سیاسی ڈان بد دیانتی کے کام انتہائی دیانتداری سے کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں کارکنوں سے ایک نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے، حکمران تعصبات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور لسانی تعصبات سے لوگوں کے درمیان نفرتیں پھیل رہی ہیں جو قومی وحدت اور یکجہتی کیلئے انتہائی مہلک ہیں۔فوجی آپرپشنز سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکا اور نہ آئندہ ہوگا، لوگوں کو احساس تحفظ دیا جائے تو معاملات خود بخود بہتر ہوسکتے ہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ سیاسی ڈان بد دیانتی کے کام انتہائی دیانتداری سے کررہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں مگر جماعت اسلامی تعصبات کے بت پاش پاش کرکے ملک میں قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور عوام کی محرومیاں دور کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے والا اجتماع عام قومی تاریخ کا دھارا موڑ دے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل