Monday, August 18, 2025
 

 نجی حج کوٹہ کی تقسیم کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 

 



اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی حج کوٹہ کی تقسیم کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارتِ مذہبی امور سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے جواب طلب کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا،  وکلا درخواست گزار  نے مؤقف اپنایا کہ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زریعے کوٹہ کی تقسیم غیر قانونی ہے، سال 2025 میں حج سے رہ جانے والے حاجیوں کو 2026 میں ترجیح دی جائے،نجی حج کوٹہ 50 فیصد پر بحال کیا جائے، حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کو انتظامی امور سے الگ رکھا جائے۔ درخواست گزار وکلاء  نے کہا کہ وفاقی حکومت حج و عمرہ ریگولیشنز ایکٹ 2024 کی خلاف ورزی کررہی ہے، عدالت عالیہ نے فریقین سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل