Monday, August 18, 2025
 

لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

 



ساندہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو حراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔  ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم چاند عرف رانا چن متاثرہ خاتون منزہ بی بی کو وقتاً فوقتاً گھر آتے جاتے حراساں کرتا تھا اور ناجائز تعلقات استوار کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ سفاک ملزم طیش میں آ کر خاتون کے گھر داخل ہوا، بازو کھینچنے سے کپڑے پھٹ گئے، ملزم نے خاتون کو گندی گالیاں دینے کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق منزہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا گیا، جسے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے فوری کارروائی اور گرفتاری پر ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر شرجیل اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل