Monday, August 18, 2025
 

کراچی میں موسم شدید گرم، بارش کی بھی پیشگوئی

 



کراچی ڈویژن میں اگلے 3 دن کے لیے محکمہ موسمیات نے موسم کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم گرم و مرطوب اور کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے جبکہ منگل کو شہر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔ حالیہ مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بدھ کو مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تین روز کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ ‏صبح کے وقت کا تناسب 85 اور شام کو 65 فیصد تک تجاوز کر سکتا ہے جبکہ دن کے بیشتر وقت شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش، آندھی اور آسمانی بجلی روزمرہ کے معمولات کو متاثر کر سکتی ہے۔  نشیبی علاقوں میں پانی جمع کے سبب اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ پیش گوئی کی مدت کے دوران کمزور ڈھانچے جیسے کچے کے مکانات، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل