Loading
پاکستان نیوی کے جانباز سپوتوں نے آپریشن بنیان المرصوص میں سمندری حدود کا کامیاب دفاع کرکے تاریخ رقم کی۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن کی حرمت کی لاج رکھی۔ معرکہ حق کی شاندار کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل راجہ رب نواز (ستارۂ بسالت) نے کہا کہ حالیہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان نیوی کے تمام آپریشنز کی میں نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی اسٹریٹیجک رہنمائی میں براہ راست نگرانی کی۔ الحمدللہ پاکستان نیوی مکمل طور پر تیار تھی اور ہمارے شپس، ایئرکرافٹس اور میرینز اپنی اپنی ذمہ داریوں پر مؤثر انداز میں تعینات تھے۔ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے کہا کہ ہم نے دشمن کو موثر طریقے سے ڈیٹر کیا حالانکہ وہ خود کو بحری طاقت میں برتر سمجھتا تھا مگر کسی قسم کی مہم جوئی کی جرات نہ کر سکا، پاکستان نیوی نے وطن کے سمندری مفادات محفوظ بنائے اور سمندری حدود کا بھرپور دفاع کیا۔ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کا کہنا تھا کہ میرا قوم سے پیغام ہے کہ پاکستان نیوی کی تیاری ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بہتر ہوگی اور انشاء اللہ ہر موقع پر سمندری حدود کا بھرپور دفاع کرے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل