Loading
بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ بند اور ٹرین سروس جزوی معطل کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بشمول کوئٹہ میں تھری جی اور فور جی سروسز آج رات 9 بجے تک معطل رہیں گی۔ پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز بھی کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں دستیاب نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا جبکہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی تو جعفرایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کی بنا پر سبی میں روکا دیا گیا ہے۔ سبی کی ضلعی انتظامیہ نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سڑک کے ذریعے کوئٹہ بھجوایا۔ دوسری جانب آج 6 ستمبر کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے، تاہم کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین اپنے مقررہ وقت پر چمن جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل