Saturday, September 06, 2025
 

دیر لوئر: نو سالہ بچے کو اغوا کے بعد پتھر مار مار کر قتل کردیا گیا 

 



دیر لوئر میں نو سالہ بچے کو اغوا کے بعد پتھر مار مار کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق باڈوان کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ افنان کو پتھر مار مار کر قتل کیا گیا جس کی لاش ویرانے میں پھینکی گئی۔ افنان گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوا تھا، واقعے کی رپورٹ چکدرہ پولیس اسٹیشن میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل