Saturday, September 06, 2025
 

لاہور، خاتون کو جنات کی جانب سے اغوا کرنے کا مقدمہ، پولیس نے بازیابی کیلئے سرجوڑ لیا

 



کاہنہ کے علاقے میں خاتون کو 6 سال قبل جنات کی جانب سے اغوا کیے جانے کے واقعہ پر پولیس افسران نے تلاش کے لیے سرجوڑ لیے ہیں جبکہ لاہور ہائی کورٹ خاتون کی بازیابی کا حکم دے چکی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مغوی خاتون فوزیہ بی بی کو تلاش کرنے کے لیے پولیس افسران نے سر جوڑ لیے اور خاتون کو ٹریس کرنے کے لیے اعلی سطح کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کو ٹیم کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے اور دیگر ارکان میں انوسٹی گیشن گیشن برانچ پنجاب کے ایس ایس پی عاصم کمبوہ، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور محمد ایاز، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ، ڈی ایس پی سیف سٹی، ڈی ایس پیز سی سی ڈی حسنین حیدر، دانش رانجھا، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کاہنہ سرکل لاہور عثمان حیدر اور انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر زاہد سلیم شامل ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مذکورہ خاتون کی جلد بازیابی کا حکم دے رکھا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ خاتون فوزیہ بی بی دو بچوں کی ماں تھی اور انہیں 6 سال قبل جن اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ کاہنہ پولیس نے خاتون کے اغوا کا مقدمہ نمبر 1572/2019 بجرم 365 درج کر رکھا ہے اور ایس آئی ٹی نے خاتون کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل