Loading
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس ایبٹ آباد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) ایبٹ آباد کے ساتھ مل کر موبائل فونز کی غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کْلون/پیچڈ ڈیوائسز کی فروخت کے خلاف مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے فوارہ مسجد موچی بازار ہری پور اور مین جی ٹی روڈ ہری پور کے موبائل مرمت کی دکانوں پر مارے گئے، جن میں موبائل فونز، ڈیسک ٹاپ پی سیز، لیپ ٹاپس، یو ایس بی ڈیوائسز اور ڈی وی آرز قبضے میں لے لیے گئے۔ موقع پر تین افراد کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے این سی سی آئی اے کے حوالے کیا گیا، واضح رہے کہ آئی ایم ای آئی ٹمپرنگ اور کْلون موبائل فونز کی خرید و فروخت قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ پی ٹی اے کی عوام سے گزارش ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکے، پی ٹی اے اور این سی سی آئی اے ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے تحفظ اور محفوظ کمیونیکیشن سروسز یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل