Loading
وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے 2-6 گھنٹوں میں مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گردونواح میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز گرمی کی وجہ سے ٹاورنگ کومولس بادلوں کا سسٹم بنا تھا جو بجلی کے گرنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا باعث بن سکتا ہے این ڈی ایم اے نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل